اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بار پھر پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی، یہ تین برسوں کے دوران تیسرا موقع ہے کہ حفیظ کو غیرقانونی باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز میں باﺅلنگ کرنے کیلئے معطل کیا گیا ہے، …
محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ایک بار پھر غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ پر پابندی عائد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بار پھر پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی، یہ تین برسوں کے دوران تیسرا موقع ہے کہ حفیظ کو غیرقانونی باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز میں باﺅلنگ کرنے کیلئے معطل کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد ایمپائرز نے حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا۔ حفیظ نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں قائم آئی سی سی ایکریڈیٹڈ سینٹر میں باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا۔








