محنتی ،ہنر مند اور پرعزم پاکستانی مزدور وں نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے، پیر سید صدرالدین شاہ راشدی

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس کے کارکنوں کی محنت اور انسانی وسائل میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ محنتی ،ہنر مند اور پرعزم پاکستانی مزدور وں نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس کے کارکنوں کی محنت اور انسانی وسائل میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ محنتی ،ہنر مند اور پرعزم پاکستانی مزدور وں نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ ملکی معیشت کی بہتری میں ان کے کردار کو نظرا نداز نہیں کیا جاسکتا۔یوم مئی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی وسائل کسی بھی ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں۔

Leave a Reply