مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد طلباءوطالبات کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد طلباءوطالبات کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کی دورہ کرنے والے طلباءوطالبات سے ملاقات راولپنڈی ۔ یکم اگست (اے پی پی) مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد طلباءوطالبات کے وفد نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے منگل کو …

مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد طلباءوطالبات کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ
چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کی دورہ کرنے والے طلباءوطالبات سے ملاقات

راولپنڈی ۔ یکم اگست (اے پی پی) مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد طلباءوطالبات کے وفد نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق دورہ کا اہتمام آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری سالانہ انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں ہوا۔ دورے کے موقع پر طلباءوطالبات پر جوش تھے اور انہوں نے ملک کی دفاعی صنعت کی پیداواری استعداد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف نے دورہ کرنے والے طلباءوطالبات سے ملاقات کی اورانہیں دفاعی آلات میں خودانحصاری کے سلسلے میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی خدمات سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران طلباءوطالبات نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کے دفاعی استعداد کار کے حوالے سے سوالات پوچھے۔

Leave a Reply