مدھیہ پردیش میں آٹھویں جماعت کاطالب علم پاکستان کی حمایت کے الزام میں گرفتار

بروانی ۔06 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو فیس بک پوسٹ میں پاکستان کی حمایت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق طالب علم کنیہاشرما نے جو چھٹی کے بعد ویلڈنگ کی ایک دکان میں بھی کام کام کرتا ہے ،کی فیس بک وال پر کی گئی پوسٹ میں پاکستان کی حمایت اور …

بروانی ۔06 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو فیس بک پوسٹ میں پاکستان کی حمایت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق طالب علم کنیہاشرما نے جو چھٹی کے بعد ویلڈنگ کی ایک دکان میں بھی کام کام کرتا ہے ،کی فیس بک وال پر کی گئی پوسٹ میں پاکستان کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں تحریر پوسٹ کی جس پر مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی کے گاﺅں بلواری کے کھٹواری گورنمنٹ سکول کے استاد شروان راٹھور نے پولیس کو شکایت کی ۔ طالب علم کی پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں افراد نے وارلہ پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہو کر مذکورہ طالب علم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے پوسٹ کی تصدیق کے بعد طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply