اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) مراکش کے شہر فیض میں ہونے والی” انتہا پسندی اورتشددکی روک تھام کیلئے بین الاقوامی یوتھ فورم کانفرنس“ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپورانداز میں اجاگرکیا گیا ۔یہاں جاری بیان کے مطابق انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر کے کارکن زمان باجوہ نے کانفرنس میں کشمیر کے نکتہ نظرکو اجاگر کیا ۔انہوں نے کشمیر کی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے …
مراکش میں ہونے والی بین الاقوامی یوتھ فورم کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپورانداز میں اجاگرکیا گیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) مراکش کے شہر فیض میں ہونے والی” انتہا پسندی اورتشددکی روک تھام کیلئے بین الاقوامی یوتھ فورم کانفرنس“ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپورانداز میں اجاگرکیا گیا ۔یہاں جاری بیان کے مطابق انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر کے کارکن زمان باجوہ نے کانفرنس میں کشمیر کے نکتہ نظرکو اجاگر کیا ۔انہوں نے کشمیر کی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے منسلک کرنے والے تمام لوگوں سے سوال کیا کہ کیا وہ تمام کشمیری دہشت گرد ہیں جو سڑکوں پر نکل کر پر امن انداز میں آزادی کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں؟ کیا وہ تمام معصوم خواتین دہشت گرد ہیں جنہیں بھارتی قابض افواج کی جانب سے آزادی مانگنے کے جرم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا گیا؟انہوں نے کہا، نہیں! ہمیں آزادی کی تحریک اور دہشت گردی کے درمیان فرق کر نے کی اشد ضرورت ہے۔اس کانفرنس کا انعقاد سلطنتِ مراکش کی وزارتِ کھیل ونوجوانان نے اسلامک کانفرنس یوتھ فورم برائے امن و اشتراک کے تعاون سے کیا جس کی اعلیٰ سر پرستی شاہ محمد ششم نے کی، کانفرنس میں مراکش سے 100 اور اوآئی سی ممالک کے 50 نوجوانوں نے شرکت کی۔








