ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان کی ہدایت پر کلپانی، شنکی ڈھنڈ اور جلالہ میں ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں ضروری آلات کے ساتھ تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
مردان، کلپانی، شنکی ڈھنڈ اور جلالہ میں ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیمیں ضروری ریسکیو آلات کے ہمراہ تعینات

مزید خبریں
پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر کلپانی، شنکی ڈھنڈ اور جلالہ میں ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں ضروری ریسکیو آلات کے ہمراہ تعینات کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 مردان کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکار ڈوبنے کے واقعات سے بچاؤ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہیں جبکہ مختلف مقامات پر شہریوں کو نہروں اور گہرے پانی میں نہانے کے خطرات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ نہروں، دریاؤں اور گہرے پانی میں نہانے سے گریز کریں، بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔








