کراچی ۔ 10 اگست (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 120 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 120 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی …
مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 120 ارب روپے شامل کر دئیے

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 اگست (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 120 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 120 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.83 فیصد تا 5.81 فیصد سالانہ کے حساب سے 135 ارب روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 4 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.81 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 44 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 28 ارب 50 کروڑ روپے منطور کئے۔








