مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دئیے

کراچی ۔ 11 اگست (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.76 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن …

کراچی ۔ 11 اگست (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.76 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.80 فیصد تا 5.75 فیصد سالانہ کے حساب سے 1310 ارب 10 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 30 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 29 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply