اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ کا مقدمہ اقامہ پر اختتام پذیر ہو گا تو سوال اٹھیں گے، پوری دنیا جان چکی ہے کہ اس کا تعلق احتساب سے نہیں بلکہ سیاسی انتقام سے ہے، اس کے باوجود ہم عدالتوں میں پیش ہوئے، جو عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں انہیں گرفتار کیا جاتا …
مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ کا مقدمہ اقامہ پر اختتام پذیر ہو گا تو سوال اٹھیں گے، پوری دنیا جان چکی ہے کہ اس کا تعلق احتساب سے نہیں بلکہ سیاسی انتقام سے ہے، اس کے باوجود ہم عدالتوں میں پیش ہوئے، جو عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں انہیں گرفتار کیا جاتا ہے لیکن جو سیاسی بھگوڑے ہیں وہ پیش نہیں ہوتے اور انہیں کوئی گرفتار بھی نہیں کرتا، میرا جرم یہ ہے کہ میں نواز شریف کی صاحبزادی ہوں، حسن نواز اور حسین نواز احتساب عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ خود کریں گے








