مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھیں گے، چین
مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

مزید خبریں
باکو۔16اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے فلسطینیوں کے لیے چین کی حمایت کا اظہار کیا اور اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ چین فلسطین کے معاملے کا دفاع جاری رکھے گا۔
وانگ ای نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اپنی فلسطینی ہم منصب فارسین آغابکیان شاہین سے ملاقات میں کہا کہ فلسطین کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ وانگ ای نے تمام امن پسند ممالک پر زور دیا کہ وہ دو ریاستی حل کی حمایت کریں۔








