لاہور۔4 اکتوبر(اے پی پی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی قومی تاریخ کا سنہرا ورق بن چکی ہے ۔ یہی جذبہ سلامت رہا تو پاکستان آگے بڑھے گا اور سابقہ روایات دم توڑ جائیں گی۔ وہ بدھ کو یہاں الحمراءہال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے …
مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم و محمد نوازشریف کا ورکرز کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔4 اکتوبر(اے پی پی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی قومی تاریخ کا سنہرا ورق بن چکی ہے ۔ یہی جذبہ سلامت رہا تو پاکستان آگے بڑھے گا اور سابقہ روایات دم توڑ جائیں گی۔ وہ بدھ کو یہاں الحمراءہال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ، سینیٹر پرویز رشید ، شائستہ پرویز ملک ، آصف کرمانی سمیت صوبائی وزراء، بار کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔محمد نوازشریف نے کہا کہ حلقہ این اے 120 کا ہر ورکر مبارکباد کا مستحق ہے کیونکہ انہوں نے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا انتخاب نہیں جیتا بلکہ ورکرز نے ثابت کر دیا کہ نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ اصل نہیں تھا بلکہ اصل فیصلہ یہ ہے کہ جو این اے 120 کے ورکرز نے دیا ، جس پر دل کی گہرائیوں سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے مریم نواز سے جس والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اور محبت کے پھول نچھاور کئے دل چاہتا ہے کہ ایک ایک ورکر پر خود پھول نچھاور کروں اور انہیں گلے لگاﺅں کیونکہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کا مان رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ جو جذبہ اس انتخابی معرکے میں دیکھا اگر یہ سلامت رہا تو پھر پاکستان آگے بڑھے گا اور پچھلی روایات دم توڑ جائیں گی اور پھر پاکستان کو کوئی فکر نہیں اور پھر پاکستان میں ووٹ کا تقدس بحال ہو گا اور آئندہ مسلم لےگ (ن) کی ہی حکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہو گی۔








