ڈھاکہ ۔ 23 اپریل (اے پی پی) سٹار آل راﺅنڈر شکیب الحسن دوسری مرتبہ بنگلہ دیشی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے، انہیں مشرفی مرتضیٰ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، مشرفی نے گزشتہ ماہ دورہ سری لنکا کے دوران ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس بات کا فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے رواں سال پہلے …
مشرفی مرتضیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد شکیب الحسن بنگلہ دیشی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔ 23 اپریل (اے پی پی) سٹار آل راﺅنڈر شکیب الحسن دوسری مرتبہ بنگلہ دیشی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے، انہیں مشرفی مرتضیٰ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، مشرفی نے گزشتہ ماہ دورہ سری لنکا کے دوران ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس بات کا فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے رواں سال پہلے بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔ شکیب الحسن اس سے قبل 2009ءسے 2010ءکے دوران بنگلہ دیشی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، ان کی کپتانی مایوس کن رہی تھی، بنگال ٹائیگرز نے ان کی زیر قیادت چار میچز کھیلے تھے اور تمام میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔








