اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری عمارات اور شاہراہوں کو قومی شخصیات سے منسوب کرنا اپنے قومی ورثہ کی حفاظت ہے۔ بدھ کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جوش ملیح آبادی، ابوالاثر حفیظ جالندھری اور جمیل الدین …
مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری عمارات اور شاہراہوں کو قومی شخصیات سے منسوب کرنا اپنے قومی ورثہ کی حفاظت ہے۔ بدھ کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جوش ملیح آبادی، ابوالاثر حفیظ جالندھری اور جمیل الدین عالی جیسی شخصیات ہمارا بیش قیمت ادبی اثاثہ ہیں، اردو شعر و ادب اور ملک و قوم کےلئے ان کی خدمات کا تقاضا ہے کہ اسلام آباد کی شاہرات کو ان معزز شعراءکرام اور ایسی دیگر شخصیات کے ناموں سے منسوب کیا جائے۔ انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں سی ڈی اے سے باضابطہ رابطہ قائم کیا جائے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مہذب اقوام اپنے ہیروز کی قدر افزائی کرتی ہیں۔ اس ضمن میں وزارتِ قانون کے تیار کردہ مسودہ قانون پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جس کا مقصد اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں وفاقی حکومت سے متعلقہ عمارات کو تحریک پاکستان کے مشاہیراور قومی و ادبی شخصیات کے ناموں سے منسوب کرنے کے عمل کو باضابطہ کرنا ہے۔








