مصباح الحق نے ظہیرعباس کے زیادہ ٹیسٹ رنزوں کا ریکارڈ توڑ دیا

برج ٹاﺅن ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار بلے باز مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز ظہیرعباس کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح مصباح زیادہ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، مصباح نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، ظہیرعباس نے 5062 رنز بنا رکھے تھے، پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے 10041 رنز بنا رکھے ہیں۔