کنگسٹن ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرلئے۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز پانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز یونس …
مصباح الحق ٹیسٹ کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے

مزید خبریں
کنگسٹن ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرلئے۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز پانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے دس ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں اس کے علاوہ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹر ہیں اور بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں نویں نمبر پر آگئے ہیں۔








