اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب (ن) لیگی قیادت کوعوام کی بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب (ن) لیگی قیادت کوعوام کی بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں سے ملک نہیں چلتا تھا عوام نے انہیں اقتدار سے باہر پھینک دیا، پنجاب میں (ن) لیگیوں کا شہباز شریف کو یاد کرنا ان کی اقتدار کی محرومی سے جڑا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج پوری قوم کورونا کے خلاف جنگ میں برسر پیکار ہے، اپوزیشن لیڈر عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کیلئے آئے تھے لیکن خود ہی آئسولیشن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنے تابع رکھنے والے جان لیں کہ نئے پاکستان میں اِدارے آزاد اور قانون بالادست ہے، شاہد خاقان صاحب اپنی قیادت سے کہیں قوم کی امانت واپس کر دے، یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے مگر افسوس کہ آج آپ کی قیادت کورونا متاثرین پر اپنی جیب سے چند دمڑیاں خرچ کرنے کی بھی شو بازی نہیں کر رہی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ دہائیوں تک جس ملک پر حکمرانی کی آج اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔








