معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہوائی اڈے پر عازمین حج کو رخصت کریں گی

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) حج 2019ءکے لئے سیالکوٹ سے فلائٹ آپریشن کل ( بدھ ) شروع ہو گا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے ہوائی اڈے پر عازمین حج کو رخصت کریں گی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملک کے 8 بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) حج 2019ءکے لئے سیالکوٹ سے فلائٹ آپریشن کل ( بدھ ) شروع ہو گا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے ہوائی اڈے پر عازمین حج کو رخصت کریں گی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملک کے 8 بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ ، سکھر، ملتان، پشاور، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں سے حج فلائٹ آپریشن کاآغا ہوچکا ہے۔ رحیم یار خان سے حج فلائٹ آپریشن 27 جولائی سے شروع ہو گا۔

Leave a Reply