اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) معروف شاعرہ پروین شاکر کی 23 ویں برسی منگل کو منائی گئی۔ پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہو پاتی ہے۔ 24 نومبر 1952ءکو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام سیّد شاکر حسن تھا۔ …
معروف شاعرہ پروین شاکر کی 23 ویں برسی، ٹی وی اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) معروف شاعرہ پروین شاکر کی 23 ویں برسی منگل کو منائی گئی۔ پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہو پاتی ہے۔ 24 نومبر 1952ءکو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام سیّد شاکر حسن تھا۔ ان کا خانوادہ صاحبان علم کا خانوادہ تھا۔ ان کے خاندان میں کئی نامور شعراءاور ادباءپیدا ہوئے جن میں بہار حسین آبادی کی شخصیت بہت بلند و بالا ہے۔ ان کے نانا حسن عسکری اچھا ادبی ذوق رکھتے تھے۔ انہوں نے بچپن میں پروین کو کئی شعراء کے کلام سے روشناس کروایا۔








