کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.80 روپے سے بڑھ کر 104.85 روپے اورقیمت فروخت 104.85 روپے سے …
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم
کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.80 روپے سے بڑھ کر 104.85 روپے اورقیمت فروخت 104.85 روپے سے بڑھ کر 104.90 روپے پرجاپہنچی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.90 روپے اورقیمت فروخت 106.10 روپے پر برقرار رہی۔









