سرینگر۔15ستمبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی آپریشن کے دوران ایک اور بھارتی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قبل ازیں بدھ کے روز آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا ایک کرنل ، ایک میجر اور …
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں ، راکٹ لانچروں اور ماٹر گنوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال

مزید خبریں
سرینگر۔15ستمبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی آپریشن کے دوران ایک اور بھارتی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قبل ازیں بدھ کے روز آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا ایک کرنل ، ایک میجر اور ایک ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ پولیس ہلاک اورتین فوجی زخمی ہو گئے تھے۔
ککر ناک کے علاقے گڈول میں آپریشن آج مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا۔ بھارتی فوج مجاہدین کا سراغ لگانے کے لیے ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں ، راکٹ لانچروں اور ماٹر گنوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے بارہمولہ، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، رام بن، راجوری، پونچھ، ریاسی اور سانبا اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوان گرفتار کر لیے۔ فوجیوں نے گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کی اورمکینوں کو ہراساں کیا۔ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے سری نگر میں اپنے بیانات میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں معمول بن چکی ہیں
جس دوران فوجی خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشتے۔بھارتی پولیس نے جمعہ کو سری نگر میں ایک صحافی ماجد حیدری کو گرفتار کر لیا۔ سرینگر کے علاقے پیر باغ کے رہائشی ماجد حیدری ٹی وی مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس “ پر جاری ایک پوسٹ میں صحافی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماجد حیدری کو غیر قانونی طریقے سے ایک دہشت گرد کی طرح اپنے گھر سے گھسیٹ کر لے جا یا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج پھر جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جامع مسجد سرینگر کی انجمن اوقاف نے ایک بیان میں میرواعظ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کی ہے۔








