سرینگر ۔ یکم جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ہفتے کے روز صبح سویرے ضلع کے علاقے دیال گام میںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرے کیے۔ …
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ،
سرینگر ۔ یکم جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ہفتے کے روز صبح سویرے ضلع کے علاقے دیال گام میںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرے کیے۔ فوجیوں نے مظاہرین پر اندھادھند گولیاں ، پیلٹ اورآنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں طارق احمد اور طاہرہ بیگم شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔









