مقبوضہ کشمیر ، انتفادہ کا 100واں روز،110افراد شہید

سرینگر ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں عوامی انتفادہ کا آج 100 واں روز ہے جبکہ غیر قانونی بھارتی قبضے اور قابض فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کی شہادت پر پوری مقبوضہ وادی میںمکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں موجودہ انتفادہ 8جولائی کو ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد …

سرینگر ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں عوامی انتفادہ کا آج 100 واں روز ہے جبکہ غیر قانونی بھارتی قبضے اور قابض فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کی شہادت پر پوری مقبوضہ وادی میںمکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں موجودہ انتفادہ 8جولائی کو ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہوا تھا۔ گزشتہ تقریباً ساڑھے تین ماہ کے دوران قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں جاری پر امن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، مہلک پیلٹ بندوق کے استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں اب تک 1سو 10افراد شہید جبکہ 15ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں نوجوانوں کی آنکھیں پیلٹ لگنے سے متاثر ہوئی ہیں جن میں سے بیسیوں عمر بھر کے لیے بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply