مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ 138 ویں روز میں داخل، صورتحال بدستور ابتر

سرینگر ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ فوجی محاصرہ جمعہ 138ویں روز میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں برقرار ہیں اور چپے چپے پربڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں ۔ پری پیڈ …

سرینگر ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ فوجی محاصرہ جمعہ 138ویں روز میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں برقرار ہیں اور چپے چپے پربڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں ۔ پری پیڈ موبائل فون ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہیں۔ کشمیر ی بھارت کے کشمیر مخالف اقدامات کے خلاف سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔دکانیں صرف صبح کے وقت کچھ دیر کیلئے کھولی جاتی ہیں تاکہ لوگ اشیائے ضروریہ خرید سکیں ۔ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں خاصری کم نظر آتی ہے۔ قابض انتظامیہ کی طرف سے نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے وادی میں پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس پانچ اگست سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور وادی کی دیگر بڑی مساجد میں کشمیری مسلمانوںکو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی۔ ادھر انٹر نیٹ کی متواتر بندش کے خلاف کئی نوجوانوں نے پریس انکلیوسرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت ایسے اقدامات کے ذریعے انہیں دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے۔

مزید خبریں