اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ءکے انتخابات میں بجلی کی کمی …
ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے، شیخ روحیل اصغر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ءکے انتخابات میں بجلی کی کمی پر قابو پانے کا عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے جن کی تکمیل سے گزشتہ 2 برسوں سے صنعتی شعبے میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔








