اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ریفریجریٹرز کی پیداوارمیں 86.83 فیصد جبکہ جون کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر417.93 فیصد کی نموہوئی، اسی طرح ڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر34.03 اورجون کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر179.83 فیصد کی نموہوئی۔ …
ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ریفریجریٹرز کی پیداوارمیں 86.83 فیصد جبکہ جون کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر417.93 فیصد کی نموہوئی، اسی طرح ڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر34.03 اورجون کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر179.83 فیصد کی نموہوئی۔
گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں 1337989 یونٹ ریفریجریٹرز کی پیداوارہوئی، مالی سال 2020 میں ملک میں 716152 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارہوئی تھی، جون 2021 میں ملک میں 146539 یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے۔
اسی طرح مالی سال 2021 میں ملک میں 109029 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوار ریکارڈکی گئی ہے ، سال 2020 میں ملک میں 81346 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 14.85 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے۔








