ملک میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.67 فیصدکااضافہ ، 8 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ،26 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):ملک میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.67 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے، ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کے 8 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، 17 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق دوستمبر2021 کوختم ہونے والے ہفتہ میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے …

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):ملک میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.67 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے، ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کے 8 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، 17 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق دوستمبر2021 کوختم ہونے والے ہفتہ میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.67 فیصدکااضافہ ہواہے، ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کے 8 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، 17 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

گزشتہ ہفتہ میں کیلاکی قیمت میں 5.35 فیصد، ایل پی جی 2.74 فیصد، ٹماٹر1.57 فیصد، دال مونگ 1.43 فیصد، ڈیزل 1.32 فیصد، پیٹرول 1.25 فیصد، آلو 0.55 فیصد اورٹوٹاباسمتی چاول کی قیمت میں 0.39 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، اس کے برعکس مرغی کی قیمت میں 13.17 فیصد، پیاز 6.64 فیصد، لہسن 5.37 فیصد، دال مسور4.20 فیصد، انڈے 3.23 فیصد، آٹا 2.39 فیصد، تیارچائے 1.72 فیصد اورچینی کی قیمت میں 1.67 فیصدکا اضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے افراط زرکی شرح میں 0.76 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔17733 روپے سے لیکر22888 روپے ، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے ، 44176 روپے اوراس سے زائد ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ بالترتیب 0.80 فیصد ، 0.76 فیصد، 0.74 فیصد، اور0.63 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

ہفتہ رفتہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں آلو کی قیمت میں 28.01 فیصد، ٹماٹر27.42 فیصد اوردال مونگ کی قیمت 20.39 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کی بنیادپرکیاجاتاہے۔