ملک میں کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہیں رہے گا، سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے ہر بچے کا حق ہے۔ حکومت تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے پرعزم ہے اور کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہیں رہے گا۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ تمام بچے جان لےوا بےمارےوں سے محفوظ رہےں لےکن ےہ اےک مشترکہ مشن …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے ہر بچے کا حق ہے۔ حکومت تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے پرعزم ہے اور کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہیں رہے گا۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ تمام بچے جان لےوا بےمارےوں سے محفوظ رہےں لےکن ےہ اےک مشترکہ مشن ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جس کے لےے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ امیونائزیشن منایا جا رہا ہے۔ یہ ہفتہ 24 اپریل سے شروع ہوا ہے اور اپریل کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔ حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے سے دنیا میں لاکھوں زندگیاں بچائی گئی ہیں اور حفظان صحت کے حوالے سے ایک کامیاب اور کم خرچ طریقہ ہے۔

Leave a Reply