ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو چکے ہیں یہ ہماری دہشت گروں کے خلاف جنگ کا جواب ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20 کرکٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگروں کے لئے پاکستان زندہ آباد …

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو چکے ہیں یہ ہماری دہشت گروں کے خلاف جنگ کا جواب ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20 کرکٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگروں کے لئے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ ہی کافی ہے اور پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک پرچم تلے متحد ہے اور پاکستانی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ وفاقی وزیر نے سٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد نے نعرے بھی لگائے،وزیر داخلہ پنڈی سٹیڈیم سے جب رووانہ ہونے لگے تو لیگی سپورٹرز بھی میدان میں آئے اور شیر آیا، شیرآباد کے خوب نعرے لگائے اور وزیر داخلہ نے لیگی سپورٹرز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں اور کئی لیگیوں کو ہاتھ ہلا کے داد دی۔

Leave a Reply