ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح و رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا تاہم پنجاب کے …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح و رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی سموگ چھائی رہی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی05، کالام، سکردو، زیارت منفی03، ،گو پس اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔