اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا منشیات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے مل جل کرکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ماسکوسے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار منشیات کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس جو3سے 5دسمبر تک روس کے …
منشیات ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے مل جل کرکوششیں کرنے کی ضرورت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا منشیات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے مل جل کرکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ماسکوسے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار منشیات کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس جو3سے 5دسمبر تک روس کے دارلحکومت ماسکو میں منعقد ہو رہی ہے کے دوران اپنے کلیدی خطاب میں کیا۔سپیکر سردار ایازصادق نے کہا کہ دنیا میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مسائل معاشرے کی صحت ،حفاظت ،سیکورٹی اور سماجی و اقتصادی تر قی پر بری طرح اثرانداز ہو رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ منشیات عالمی برادری کے لیے خطرہ اور دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔








