منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان محمد قمراللہ چوہدری کا ایرانی خبر رساں ایجنسی (ارنا) کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی)محمد قمراللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے مابین قریبی روابط دو طرفہ تعلقات کا اہم اثاثہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے آئندہ دورہ ایران سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی (ارنا) کو انٹرویو دیتے ہوئے قمراللہ چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی)محمد قمراللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے مابین قریبی روابط دو طرفہ تعلقات کا اہم اثاثہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے آئندہ دورہ ایران سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی (ارنا) کو انٹرویو دیتے ہوئے قمراللہ چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 21اپریل سے ایران کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دورہ سے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔دونوں ملکوں کے مابین تاریخی،مذہبی،ثقافتی اور سیاسی تعلقات قائم ہیں۔دونوں ملک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور مختلف بین الاقوامی معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ایم ڈی اے پی پی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران کے موقع پر مشرق وسطی اور سرحدی معاملات زیر بحث آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مابین قریبی روابط دونوں ملکوں کی بڑی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں سے ممالک ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور دو طرفہ تعاون میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔میڈیا تعاون کو مستحکم کرنے کے حوالے سے قمراللہ چوہدری نے کہا کہ جدید دنیا ایک گلوبل سٹی بن چکی ہے جس میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔اب میڈیا کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ، بڑے بڑے میڈیا ہاوسز اور نیوز ایجنسیوں کی بقا کا دارو مدار دیگر نیوز ایجنسیوں کیساتھ تعاون اور روابط پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارنا اور اے پی پی کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔جوائنٹ کمپری ہنسیو پلان آف ایکشن سے امریکی انخلاء کے حوالے سے قمراللہ چوہدری نے کہا کہ ایران کو پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا بھر پور حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران جے سی پی او اے سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرہا ہے جس کی تائید عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے بھی کی ہے۔لیکن بد قسمتی سے بعض صیہونی ریاستوں کو خطرناک ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی اور دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پر امن ایٹیمی پروگرام کے حوالے سے مغربی نقطہ نظر تعصب پر مبنی ہے۔ایم ڈی اے پی پی نے جے سی پی او اے سے امریکی یکطرفہ انخلا کو بلا جواز قرار دیا۔

Leave a Reply