مولانا رومی کی تعلیمات حصول رضائے الہی اور پیامِ انسانیت ہیں، رجب طیب ایردوان

انقرہ ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مولانا رومی نے کئی صدیاں قبل اتحاد و یکجہتی ،پیار و محبت اور بھائی چارے کے بارے میں جو پیغامات دیئے ہیں وہ آج بھی انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔مولانا رومی کے746 ویں یوم وفات کی مناسبت کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا رومی کی تعلیمات حصول رضائے الہی …

انقرہ ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مولانا رومی نے کئی صدیاں قبل اتحاد و یکجہتی ،پیار و محبت اور بھائی چارے کے بارے میں جو پیغامات دیئے ہیں وہ آج بھی انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔مولانا رومی کے746 ویں یوم وفات کی مناسبت کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا رومی کی تعلیمات حصول رضائے الہی اور پیامِ انسانیت ہیں۔صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صراط مستقیم پر گامزن اور مشکلات کا صبرو تحمل کے ساتھ مقابلہ کرنے والی متحد قوم کو کو ئی بھی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بعض عناصر ترکی اورگردو نواح کے علاقے میں خونریزی اور تشدد کو ہوا دینے کے لیے سر گرم عمل ہیں، وہ اپنے اقتدار کو بموں ،بیلسٹک میزائلوں اور قتل عام کے ساتھ تحفظ دینے کاخیال رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں مسلمانوں کی جذبات کی پامالی کرتے ہوئے ان کے صبر کا امتحان لے رہی ہیں لیکن مولانا رومی کے پیغام کے مطابق ظلم و تشدد اور فتنہ فساد کے ساتھ اقتدار حاصل کرنے کی خواہشمند قوتیں کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی، ہم ہر طرح کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں