سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن کا پہاڑی تفریحی مقام طائف اب محض خوشگوار موسم ہی نہیں بلکہ منفرد ماحول اور ثقافتی ورثے کو یکجا کرنے والا سیاحتی مقام بن چکا ہے۔سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے )کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران طائف میں دیہی ریزورٹس اور سیاحتی مقامات کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
مکہ مکرمہ ریجن کا پہاڑی تفریحی مقام طائف ، منفرد ماحول اور ثقافتی ورثے کو یکجا کرنے والا سیاحتی مقام

مزید خبریں
ریاض۔19جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن کا پہاڑی تفریحی مقام طائف اب محض خوشگوار موسم ہی نہیں بلکہ منفرد ماحول اور ثقافتی ورثے کو یکجا کرنے والا سیاحتی مقام بن چکا ہے۔سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے )کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران طائف میں دیہی ریزورٹس اور سیاحتی مقامات کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہاں آنے والے سیاح جنگلی حیات کا مشاہدہ ، ہرنوں اور مقامی و نقلِ مکانی کرکے آنے والے پرندوں کو دیکھنے، سفاری کے تجربات اور پہاڑی راستوں پر چہل قدمی کرنے جیسی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دیہی سیاحت کے ماہر باسم احمد کا کہنا ہے کہ طائف کی سب سے اہم خصوصیت اس کے سیاحتی تجربات کا تنوع ہونا ہے۔ان کے مطابق ایک سیاح ایک ہی دن میں پہاڑی علاقوں، دیہی ریزورٹس، زرعی فارمز، جنگلی حیات، روایتی بازار اور سیاحتی مراکز کی سیر کر سکتا ہے جو طائف کو مملکت کے دیگر سیاحتی مقامات کے مقابلے میں منفرد بناتے ہیں۔








