میئرلندن صادق خان کی لاہور آمد،واہگہ بارڈر پہنچنے پرشاندار استقبال معزز مہمان کی مزار اقبال پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی لاہور۔6 دسمبر(اے پی پی )برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے،معزز مہمانوں کا لاہور آمد پرشاندار استقبال کیا گیا، لارڈمیئرلاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے میئرلندن کو خوش آمدید کہا، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو ،کمشنر …
میئرلندن صادق خان کی لاہور آمد،واہگہ بارڈر پہنچنے پرشاندار استقبال

مزید خبریں
میئرلندن صادق خان کی لاہور آمد،واہگہ بارڈر پہنچنے پرشاندار استقبال
معزز مہمان کی مزار اقبال پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
لاہور۔6 دسمبر(اے پی پی )برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے،معزز مہمانوں کا لاہور آمد پرشاندار استقبال کیا گیا، لارڈمیئرلاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے میئرلندن کو خوش آمدید کہا، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو ،کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کے علاوہ ضلعی حکومت کے نمائندے اور اعلی افسران بھی اس موقع پر موجودتھے، میئرلندن صادق خان نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات اور وزیراعلی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی، بعدازاں میئر لندن نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، انہوں نے بادشاہی مسجدکا بھی دورہ کیااوراس کے مختلف حصے دیکھے،انہوں نے مغلیہ فن تعمیر کا شاہکار تاریخی مسجد کی خوبصورتی کی تعریف کی،معزز مہمان نے ضلعی حکومت کے زیراہتمام ثقافتی شو میں بھی شرکت کی، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے معزز مہمان کے دورے کے موقع پر میزبانی کے فرائض ادا کئے-








