میرا پاکستان میرا گھر کے تحت 11 ارب روپے کے قرضے جاری کر دیئے گئے ہیں، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت 31 اگست تک 59 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق میرا پاکستان میرا گھر کے تحت 154 ارب روپے کے قرضوں کے لئے درخواستیں ‏ملک بھر میں 8 ہزار بینکوں کی شاخوں کو موصول ہوئیں ۔31 اگست 2021 تک 59 …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت 31 اگست تک 59 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق میرا پاکستان میرا گھر کے تحت 154 ارب روپے کے قرضوں کے لئے درخواستیں ‏ملک بھر میں 8 ہزار بینکوں کی شاخوں کو موصول ہوئیں ۔31 اگست 2021 تک 59 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ 31 اگست تک ساڑھے 11 ارب روپے کے قرضے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یہ قرضے گھروں کی تعمیر اور نئے مکانوں کی خریداری کیلئےد یئے گئے ہیں۔