کراچی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے تعمیر کئے جانے والے 600 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لانچنگ کی تقریب منگل کے روز کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیرالمقاصد جہاز سٹیل ہل اور المونیم سُپر اسٹرکچر کا حامل ہے، اس کی لمبائی 68.5میٹر …
میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے تعمیر کئے جانے والے 600 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لانچنگ کی تقریب

مزید خبریں
کراچی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے تعمیر کئے جانے والے 600 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لانچنگ کی تقریب منگل کے روز کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیرالمقاصد جہاز سٹیل ہل اور المونیم سُپر اسٹرکچر کا حامل ہے، اس کی لمبائی 68.5میٹر اور چوڑائی 8.7میٹر ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 27ناٹ کی رفتار حاصل کر سکتا ہے۔ یہ جہاز پاکستان کی تجارتی بحری حدود میں تحفظ،تلاش اور اِمدادی امور انجام دینے کیلئے پوری طرح آراستہ ہے۔ یہ 600 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل چائنا شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کارپوریشن (سی ایس ٹی سی) کے تکنیکی تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی شپ ےارڈ ، سی ایس ٹی سی اور پی ایم ایس اے کو یہ اہم سنگ میل عبور کر نے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کی سدا بہار دوستی کا ایک اور تاریخی منصوبہ ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کے آغاز اور خصوصی اقتصادی زون میں توسیع سے پاک بحریہ بالخصوص پی ایم ایس اے کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اُنہو ں نے سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہو کہا کہ یہ پاکستان کو خطہ کا تجارتی مرکز بنا دے گا۔ ایڈمرل عباسی نے کہا کہ اگر ہم چین کے بیرونی تجارتی حجم کے صرف دس فیصد حصے سے بھی فائدہ اٹھا سکیں تو یہ ہماری بندرگاہ کے راستے ہونے والی تجارت کے موجودہ حجم کا تقریباً پانچ گنا ہو جائے گا۔








