اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):کیلنڈر سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران میزان بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا جون 2020 کے لئے میزان بینک کو 11.7 ارب روپے بعد از ٹیکس ا ٓمدنی ہوئی تھی تاہم رواں سال میں جنوری تا جون 2021 کے دوران بینک کا بعد از ٹیکس منافع 12.6 ارب روپے تک …
میزان بینک کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 8 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):کیلنڈر سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران میزان بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا جون 2020 کے لئے میزان بینک کو 11.7 ارب روپے بعد از ٹیکس ا ٓمدنی ہوئی تھی تاہم رواں سال میں جنوری تا جون 2021 کے دوران بینک کا بعد از ٹیکس منافع 12.6 ارب روپے تک بڑھ گیا۔
اس طرح سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021 کے پہلے 6 ماہ کے دوران میزان بینک لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 90 کروڑ روپے یعنی 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگای ہے۔
میزان بینک کے بعد از ٹیکس منافع کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدن بھی 8.25 روپے کے مقابلہ میں 8.91 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ داروں کے لئے 15 فیصد یعنی 1.5 روپے فی حصص کے دوسرے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ نے 15 فیصد کے بونس شیئر ایشو کی بھی منظوری دی ہے۔
مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2021 کی پہلی ششماہی میں میزان بینک کے مجموعی ڈیپازٹس 9 فیصد بڑھوتری سے 1.37 کھرب روپے تک بڑھ گئے۔ مزیدبرآں جنوری تا جون 2021 کے دوران میزان بینک لمیٹڈ نے 20 نئی برانچیں بھی کھولی ہیں۔
اس وقت ملک کے 258 مختلف شہروں میں میزان بینک کی 835 برانچز جبکہ 917 اے ٹی ایمز صارفین کو بینکاری کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔








