میکسیکو کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک، 30 زخمی

میکسیکو کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک، 30 زخمی

میکسیکو سٹی۔8مئی (اے پی پی):میکسیکو کے ایک شاپنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ تقریباً 30 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست سینالوا کے شہر لاس موچیس میں واقع “پلازہ فیسٹا لاس پاماس” شاپنگ مال میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابقاچانک بھڑک اٹھی، جس کے بعد مال میں بھگدڑ مچ گئی۔

سینالوا کے شمالی ریجن کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جیسس سیرانو نے بتایا کہ چار لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ ایک مزید ہلاکت کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ریاستی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جاسکے۔

مزید خبریں