نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں آسیان ریجنل فورم 2026 کے موقع پر اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، عوامی روابط، کاروباری برادری کے درمیان مضبوط روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل رابطہ کے ذریعے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اومان کے وزیر خارجہ نے بات چیت کے فروغ، کشیدگی میں کمی، اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ فریقین نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے، بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا

مزید خبریں