اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کےلئے جمعرات کو اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیرِاعظم سینیٹر …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کےلئے جمعرات کو اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سعودی عرب میں قیام کے دوران مقدس شہروں کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔ نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ 26 سے 28 فروری تک او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔








