انقرہ۔3نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔استنبول پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا استقبال وزارتِ …
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے

مزید خبریں
انقرہ۔3نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔استنبول پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا استقبال وزارتِ خارجہ ترکیہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول، سفیر احمد جمیل میراوغلو اور پاکستان کے سفارتخانے کے حکام نے کیا۔








