مکۃ المکرمہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے دورہ کے دوران جمعہ کو مکۃ المکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طاقت اور حوصلے کے لیے دعا کی جنہوں نے افغان طالبان حکومت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ نائب وزیرِاعظم سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں …
نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عمرہ ادا کیا، مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طاقت اور حوصلے کے لیے دعائیں کیں

مزید خبریں
مکۃ المکرمہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے دورہ کے دوران جمعہ کو مکۃ المکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طاقت اور حوصلے کے لیے دعا کی جنہوں نے افغان طالبان حکومت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ نائب وزیرِاعظم سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الحمدللہ آج اس بابرکت مہینے رمضان کریم میں عمرہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طاقت اور ہمت کے لیے دعا کی جو ہمارے وطن کو درپیش خطرات اور دہشت گردی کے خلاف مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ہماری افواج کی حفاظت فرمائے، پاکستانی شہریوں کو محفوظ رکھے اور پاکستان پر اپنی دائمی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔








