نائب وزیرِ اعظم سے نیشنل پارٹی کے صدر کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات ،بلوچستان کو درپیش چیلنجز اور دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس دوران بلوچستان کو درپیش چیلنجز اور دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا،​ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ بھی شریک تھے

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس دوران بلوچستان کو درپیش چیلنجز اور دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا،​ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ بھی شریک تھے ۔اتوار کو ڈپٹی پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق ​ محمد اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت آئینِ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صوبے کے عوام کو درپیش چیلنجز حل کرنے اور اقتصادی خوشحالی و ترقی کے لیے ان کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔​ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی صوبے کے عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے میں سرگرم شرپسندوں کو بلوچستان کے عوام کی کوئی حمایت حاصل نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی جواز ہے