نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت

جدہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اس سے قبل یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹریٹ پہنچے۔ اجلاس میں حالیہ غیر قانونی اسرائیلی اقدامات پر غور و خوض کیا گیا جس …

جدہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اس سے قبل یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹریٹ پہنچے۔

اجلاس میں حالیہ غیر قانونی اسرائیلی اقدامات پر غور و خوض کیا گیا جس کا مقصد بستیوں کی توسیع اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حاکمیت مسلط کرنے کی کوشش ہے۔ نائب وزیراعظم کا استقبال او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل (فلسطین و القدس امور) سمیر بکر اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے کیا۔