اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی سیف سٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد اقبال کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجی سوسائٹیز میں نصب کیمرہ جات کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کرنے کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر مزید کڑی نظر رکھی جا سکے۔ پولیس ترجمان کے مطابق نجی سوسائٹیز میں نصب کیمرہ جات کو …
نجی سوسائٹیز میں نصب کیمرہ جات کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کرنے پر غور

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی سیف سٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد اقبال کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجی سوسائٹیز میں نصب کیمرہ جات کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کرنے کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر مزید کڑی نظر رکھی جا سکے۔
پولیس ترجمان کے مطابق نجی سوسائٹیز میں نصب کیمرہ جات کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کرنے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر مزید کڑی نظر رکھی جا سکےنیزنجی سوسائٹیز کو سیف سٹی سے منسلک کرنے کا مقصد نہ صرف جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے بلکہ نجی سوسائٹیز کے کیمرہ جات کو استعمال کرتے ہوئے شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانا بھی شامل ہے ۔
اس موقع پر ایس ایس پی سیف سٹی نے کہا کہ عوام اور پولیس ملکر بدلتے ہوئے دور کے عین مطابق جدید تکنیک اور موجودہ وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ انفرادی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اورآنے والے دورمیں آئی ٹی کا نمایاں کردار ہے اور تمام عوامل میں اس کا استعمال مرکزی کردارکی اہمیت کاہے ،اسی لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اس میں پیشہ وارانہ انداز میں مہارت حاصل کریں تاکہ آنے والے جدید دور میں اس کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔







