اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں مالی سال 21-2020 کے دوران 196.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق گزشتہ مالی سال میں یکم جولائی 2020 تا 18 جون 2021 کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کا حجم 489.4 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 20-2019 کے دوران شعبہ کو 165.2 ارب روپے کے قرضے …
نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں مالی سال 21-2020 کے دوران 196.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں مالی سال 21-2020 کے دوران 196.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق گزشتہ مالی سال میں یکم جولائی 2020 تا 18 جون 2021 کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کا حجم 489.4 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 20-2019 کے دوران شعبہ کو 165.2 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔ اس طرح 2020 کے مقابلہ میں 2021 میں 18 جون 2021 تک نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 324.2 ارب روپےیعنی 196 فیصد سے سال کے دوران بہتر زری پالیسی ،
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی مختلف ری فنانس سکیموں اور معاشی بحالی کے بہتر اعشاریوں کے نتیجہ میں نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں روایتی بینک برانچز کی جانب سے شعبہ کو 184.2 ارب روپے کے 134 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے ہیں اور روایتی بینکوں کی اسلامک بینکنگ کی برانچز کی جانب سے 171.1 ارب روپے کے قرضہ جات نجی شعبہ کو فراہم کئے گئے ہیں








