اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محقق ڈاکٹر غلام علی اور ان کی ٹیم نے سعودی عرب کی کنگ سعود یونیورسٹی کے اشتراک سے جدید آل سالڈ سٹیٹ لیتھیم آئن بیٹری کی کارکردگی بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تحقیق میں LLZO (لیتھیئم لانتھنم زرکونیئم آکسائیڈ) کو ایلومینیم اور گیڈولینیم (Al & Gd) سے کو-ڈوپ کر کے بیٹری کے اندرونی مزاحمت کو …
نسٹ کے سائنسدانوں کی بیٹری ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محقق ڈاکٹر غلام علی اور ان کی ٹیم نے سعودی عرب کی کنگ سعود یونیورسٹی کے اشتراک سے جدید آل سالڈ سٹیٹ لیتھیم آئن بیٹری کی کارکردگی بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس تحقیق میں LLZO (لیتھیئم لانتھنم زرکونیئم آکسائیڈ) کو ایلومینیم اور گیڈولینیم (Al & Gd) سے کو-ڈوپ کر کے بیٹری کے اندرونی مزاحمت کو کم کیا گیا اور آئنوں کی ترسیل کو بہتر بنایا گیا۔
اس عمل سے نہ صرف بیٹری کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اسے 5.26 وولٹ تک مستحکم بھی بنایا گیا ہے جو مستقبل کی لیتھیم بیٹریوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے Ceramics International میں شائع ہوئی ہے جس سے پاکستان کی تحقیقی صلاحیت کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہوتا ہے۔







