اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محقق ڈاکٹر ضمیر حسین نے خون کے تجزیے (سی بی سی رپورٹس) پر مشین لرننگ کے استعمال سے خون کی کمی (اینمیا) اور لیوکیمیا (لکیمیا) کی مؤثر تشخیص کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔یہ تحقیق سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر ضمیر حسین اور ان کی ٹیم نے ہائبرڈ مصنوعی ڈیٹا کی مدد سے محدود …
نسٹ کے محقق ڈاکٹر ضمیر حسین نے خون کے تجزیے پر مشین لرننگ کے استعمال سے خون کی کمی اور لیوکیمیا کی مؤثر تشخیص کا نیا طریقہ متعارف کرایا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محقق ڈاکٹر ضمیر حسین نے خون کے تجزیے (سی بی سی رپورٹس) پر مشین لرننگ کے استعمال سے خون کی کمی (اینمیا) اور لیوکیمیا (لکیمیا) کی مؤثر تشخیص کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔یہ تحقیق سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر ضمیر حسین اور ان کی ٹیم نے ہائبرڈ مصنوعی ڈیٹا کی مدد سے محدود سیمپل سائز کے مسئلے کو حل کیا۔
تحقیق میں مختلف مشین لرننگ الگورتھمز استعمال کئے گئے جن میں رینڈم فاریسٹ نے 98 فیصد درستگی حاصل کی جبکہ بیرونی ڈیٹا پر ویلیڈیشن کے دوران 74 فیصد نتائج کی تصدیق ہوئی۔ماہرین کے مطابق یہ کامیابی ہیماٹولوجی سکریننگ کے میدان میں ایک بڑی پیشرفت ہے جو مریضوں کے خون کے امراض کی تیز، درست اور خودکار تشخیص کو ممکن بنائے گی۔یہ تحقیق نسٹ ریسرچ کی کاوشوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ اور مصنوعی ذہانت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔








