راولپنڈی۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نوجوان پاکستانی فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے ہیٹ ٹرک کرکے مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا، پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کی تاریخ میں نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے باﺅلر بن گئے ہیں، لیجنڈ وسیم اکرم کو ٹیسٹ میں دو بار ہیٹ ٹرک کرنے کا …
نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی باﺅلر بن گئے
راولپنڈی۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نوجوان پاکستانی فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے ہیٹ ٹرک کرکے مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا، پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کی تاریخ میں نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے باﺅلر بن گئے ہیں، لیجنڈ وسیم اکرم کو ٹیسٹ میں دو بار ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے دونوں بار سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا، ان کے علاوہ عبدالرزاق اور محمد سمیع بھی سری لنکا ہی کے خلاف ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں، راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز 16 سالہ نسیم شاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجم الحسن شنٹو، تیج الاسلام اور محمد اللہ کو یکے بعد دیگرے آﺅٹ کر کے ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔









