نوجوان عظیم سرمایہ ہیں ،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سال نو کے حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا غیر یقینی اور عدم تحفظ کی فضاء میں سال دو ہزار بیس میں داخل ہو رہی ہے،ایسی صورتحال میں نوجوان امید کی کرن اور عظیم سرمایہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی …

اقوام متحدہ ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سال نو کے حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا غیر یقینی اور عدم تحفظ کی فضاء میں سال دو ہزار بیس میں داخل ہو رہی ہے،ایسی صورتحال میں نوجوان امید کی کرن اور عظیم سرمایہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ایک دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے بلکہ موجودہ صورتحال میں ایک واضح خطرہ ہے۔دنیا بھر کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے موسمیاتی تبدیلی ،صنفی مساوات ، انسانی حقوق کے تحفظ اور سماجی انصاف جیسے امور میں نوجوانوں کے کردار کو بھرپور سراہا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں